توہم پرست میئر کی مگر مچھ سے شادی

mexicomayor

میکسیکو کے ایک قصبے سین پیڈرو ہوامے لولا کے میئر وکٹر آگیلر نے  خوش بختی کے لیے ایک مادہ مگرمچھ سے شادی رچالی۔

اس قصبے کے میئر نے مقامی ماہی گیروں کی اچھی قسمت کے لیے مگر مچھ سے باضابطہ شادی کی اور یہ رسم گزشتہ 200 برس سے جاری ہے۔

یہ رسم میکسیکو کے جنوبی مغربی قصبے میں 1789 سے جاری ہے اور اس قصبے کے لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں اور قسمت ان پر مہربان ہو جاتی ہے۔

میئر نے جس مگر مچھ سے شادی کی اس کا نام ''پرنسز'' رکھا گیا تھا اور شادی سے قبل اسے باضابطہ طور پر بپتسمہ بھی دیا گیا،

شادی والے دن پرنسز کو سفید رنگ کا عروسی جوڑا بھی پہنایا گیا جبکہ مقامی پادری نے اس کی میئر سے شادی کرائی۔

شادی کے موقع پر پورے قصبے کو مدعو کیا گیا تھا اور روایتی کھانے تیار کیے گئے تھے جبکہ شادی میں شریک لوگ مختلف نغمے گا رہے تھے اور واحد پرنسز ہی تھی جس کے منہ پر پٹی باندھ دی گئی تھی۔

Rate this blog entry:
Google’s Motion Stills finally arrives on Android
Snapchat’s introduced three new creative tools
 

Comments

No comments made yet. Be the first to submit a comment
Already Registered? Login Here
Guest
Sunday, 23 July 2017

Captcha Image

Latest Groups

Latest Videos

View all videos