عمران خان کرکٹ کی وکٹوں میں منشیات کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کرتے تھے

​سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان خود کرکٹ کی کٹوں میں منشیات کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کرتے رہے ہیں۔
سکھر میں سوشل سیکیورٹی اسکیم کے تحت قائم ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کے ثبوت موجود ہیں، اور انہیں اس کا جواب دینا ہوگا۔
پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اس وقت کرپشن کے خلاف باتیں کررہے ہیں لیکن خود کرپٹ افراد کے جھرمٹ میں موجود ہیں جس بات کا اعتراف وہ خود بھی کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لیاقت جتوئی جو اس وقت پارسا بن رہے ہیں انہیں کرپشن کے باعث وزرات سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کے علاوہ بھی بہت سارے نام تحریک انصاف میں ایس کرپٹ لوگوں کے ہیں جو گنوائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو سندھ سے کچھ نہیں ملے گا، 2013 میں بھی تحریک انصاف پانی کا وہ بلبلہ ثابت ہوئی تھی جس میں ہوا بھری گئی تھی لیکن اب وہ ہوا بھی نکل چکی ہے۔

singer Meesha Shafi accuses Ali Zafar of sexual ha...
Samsung built a smartphone that doesn't connect t...
 

Comments

No comments made yet. Be the first to submit a comment
Already Registered? Login Here
Guest
Sunday, 23 February 2020

Captcha Image

Latest Videos

View all videos